ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر اننت کمار ہیگڈے اور سی ٹی روی کے خلاف شکایت درج

مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر اننت کمار ہیگڈے اور سی ٹی روی کے خلاف شکایت درج

Wed, 25 Oct 2017 04:44:18    S.O. News Service

بنگلور 24/اکتوبر (ایس او نیوز) مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملے میں مرکزی وزیرمملکت اننت کمارہیگڈے اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سی ٹی روی کے خلاف بنگلورو کی مقامی عدالت میں آج شکایت درج کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق معروف سوشیل ایکٹویسٹ اور ہیلپنگ سٹیزن فورم کے صدر عالم پاشاہ نے  ایڈیشنل چیف میٹرو  پالیٹن کورٹ میں شکایت درج کی ہے۔ عدالت نے شکایت کوقبول کرتےہوئےمعاملے کی سماعت کیلئے31اکتوبرکی تاریخ طئے کی ہے۔ شکایت کنندہ عالم پاشاہ کا کہناہے کہ اننت کمار ہیگڑے اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سی ٹی روی نے مجاہدآزادی کے خلاف نازبیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڑے نے کرناٹک کے چیف سکریٹری کوٹویٹر کے ذریعہ بھیجے گئے پیغام میں وحشی قاتل، اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے جیسے نازیبا الفاظ استعمال کئےہیں۔
 


Share: